دانت بننے اور نكلنے كے مراحل كو استعمال كرتے ہوئے ثبوت پر مبنى ايک جامع چارٹ تشكيل دى ہے.
يہ چارٹ بڑهتى عمر كے تسلسل كو بلا وقفہ ترتيب وار تصاوير سے ظاہر كرتا ہے.
اعداد وشمار 72 پيش از پیدائش اور 104 بعد از پیدائش ڈهانچوں سے اكٹهے كئے گئے جن كى موت كى عمر معلوم تهى1.
يہ اعداد وشمار نيچرل ہسٹرى ميوزيم لندن اور رائل كالج آف سرجنز انگلينڈ كے ذخائر ميں سے تهے (91 نر ، 72 ماده اور 13 كى جنس نا معلوم)3,2.
زندہ افراد كے ايكسريز كے ذخائر سے بهى اعداد وشمار اكٹهے كئے گئے- (264 نر ، 264 ماده)4 – چارٹ كى تشكيل ميں تمام عمروں كے لئے دانت كى نشوونما اور نكلنے كا اوسط مرحلہ استعمال كيا گيا.
دانت كي نشوونما كا تعيّن موريس ، فيننگ 6,5 اور ہنٹ کے مطابق كيا گيا. اور ہڈى سے نكلنے كا تعيّن جبڑے كى ہڈى كى سطح كے مقابل/ بہ نسبت كيا گيا8,7 .
انٹراٹيسٹر معتبرى 0.85 رہى جو 755 دانتوں (65 افراد) پر Kappa كے ذريعے متعين كى گئ.
تصاوير دانتوں كى نشوونما كو حمل كى آخرى سہ ماہى ميں ماہوار ، 40 ہفتے كے حمل ميں پيدائش كے دو ہفتے آگے ياپيچهے ، پہلے سال ميں سہ ماہى نشوونما اور اس كے بعد سالانہ نشوونما كو ظاہر كرتى ہيں.
يہ چارٹ ڈاؤن لوڈ كيا جاسكتا ہے اور پڑهانے يا ذاتى تعليم كے لئے استعمال كيا جاسكتا ہے.
اس چارٹ سے بڑهتے دانتوں كى مدد سے عمر كا اندازه لگانے كے لئے انٹرايكيٹو سافٹ ويئر تشكيل ديا جاچقا ہے جو مفت دستياب ہے.
ڈاؤن لوڈ چارٹ PDF کرنے کے لئے یہاں کلک کریں [PDF 2,056KB]
ڈاکٹرشارعہ إعجاز
ڈاکٹرصخر جابر سالم القحطاني ، پی ایچ ڈی کے طالب علم
ای میل asakher@ksu.edu.sa :
ڈاکٹر ہیلن ليورسج ، پی ایچ ڈی کے سپروائزر
ای میل h.m.liversidge@qmul.ac.uk :
پروفيسر مارک ہكتور ، پی ایچ ڈی کے سپروائزر
ای میل: m.p.hector@dundee.ac.uk
کاپی رائٹ ريجسٹريشن نمبر: VAu000979741